۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
شرکت رهبر معظم انقلاب در مرحله دوم انتخابات دوازدهمین دوره مجلس شورای اسلامی

حوزہ / الیکشن کمیشن تہران کے سربراہ نے کہا ہے کہ 30 مئی کو صدارتی انتخابات کا ابتدائی مرحلہ شروع ہوگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، الیکشن کمیشن تہران کے سربراہ سید عباس جوہری نے کہا ہے کہ وزیرداخلہ کے حکم کے مطابق ملک میں صدارتی انتخابات آئین کے مطابق ہوں گے۔ جس کے لئے 30 مئی کو خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

انہوں نے کہا: ابتدائی مرحلے میں تیس مئی سے لے کر تین جون تک امیدوار رجسٹریشن کر سکیں گے۔ جن کی چھان بین کے بعد گیارہ جون کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔

سید عباس جوہری نے مزید کہا: 12 جون سے 26 جون تک امیدوار انتخابی مہم چلاسکیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ چودہویں صدارتی انتخابات کے سلسلے میں الیکشن کا انعقاد 28 جون 2024ء جمعہ کے دن ہو گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .